کراچی (این این آئی) ایمریٹس نے اٹلی کی نیشنل ریلوے کمپنی ٹرینیٹالیہ () کے ساتھ کوڈ شیئر کے نئے معاہدے کا اعلان کیا ہے۔ اس معاہدے کی بدولت دنیا بھر میں ایمریٹس کے صارفین ٹرین کے ذریعے اٹلی بھر کے نئے مقامات کا سفر کرسکیں گے۔ مسافر ایک ٹکٹ بک کرنے کی بدولت ایمریٹس کے ساتھ سفر کرسکیں گے اور اٹلی کے انتہائی خوبصورت شہروں اور قصبوں میں سیر کرنے کے لئے تیزرفتار، جدید اور آرام دہ ٹرینوں کے ذریعے گھوم پھر سکیں گے۔
یہ ٹرینیں اٹلی کی مرکزی گزرگاہیں بولوگنا، میلان، روم اور وینس سے روانہ ہوتی ہیں۔ ایمریٹس کے ڈیویڑنل سینئر وائس پریذیڈنٹ کمرشل آپریشنز، ویسٹ ہوبرٹ فریچ نے کہا، ٹرینیٹالیہ سے کوڈ شیئر کے معاہدہ کے نتیجے میں ہمارے صارفین کے لئے نئے مواقع کھلتے ہیں اور ہماری موجودہ خدمات کو بولوگنا، میلان، روم اور وینس تک پھیلاتے ہیں۔ ٹرینیٹالیہ کے ساتھ فوگیا سے مشرق میں دور تک یا سڈنی سے پاڈووا تک سفر کبھی آسان نہیں رہا۔انہوں نے مزید کہا، ہر سال ایمریٹس سے اٹلی آنے جانے والے مسافروں کی تعداد 16 لاکھ سے زائد ہوتی ہے۔ اس کوڈ شیئر معاہدہ کے ساتھ ہم اپنے عالمی نیٹ ورک کو اطالوی خطوں سے منسلک کررہے ہیں جس سے اٹلی کا سیاحتی صنعت میں نمایاں طور پر اضافہ ہوگا۔ ٹرینیٹالیہ لانگ ہال پیسنجر ڈیویڑن کے ڈائریکٹر جیان پیرو اسٹرسکیوگلیو نے کہا، ایمریٹس اور ٹرینیٹالیہ کے درمیان معاہدہ ٹرین اور جہاز کے درمیان آرام دہ اور موثر ملاپ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس معاہدے کی بدولت ہمارے صارفین ایک سنگل ٹکٹ کی بدولت جہاز کے ساتھ ٹرین کا بھی سفر کرسکیں گے، جن کی اٹلی کے 27 اسٹیشنوں سے آمد و رفت ہوتی ہے اور وہ ٹرینیٹالیہ اور ایمریٹس کی جانب سے فراہم کردہ بہترین کمرشل سہولیات اور آرام دہ خدمات سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ صارفین اب ایمریٹس کی ویب سائٹ کے ذریعے اپنے کوڈ شیئر ٹرپس کی بکنگ کراسکتے ہیں اور آگے ان مقامات کا سفر کرسکتے ہیں اور ایک ہی ٹکٹ کی سہولت سے مستفید ہوسکتے ہیں۔
فرسٹ کلاس اور بزنس کلاس کے مسافر خود بخود ٹرینیٹالیہ کی ٹرینوں میں سفر کے لئے فرسٹ کلاس میں بک ہوجائیں گے۔ ایمریٹس کے صارفین ٹرینیٹالیہ کی ٹرینوں کا براہ راست سفر کرسکیں گے جس کے لئے انہیں اپنے بورڈنگ پاس کو ٹکٹ سے تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ جیسے ہی وہ پرواز کریں گے، ان کا سیٹ نمبر اور کار نمبر متعین ہوجائے گا جو ان کے ای ٹکٹ پر موجود ہوگا۔ ٹرینیٹالیہ کے ٹکٹس کیبن کلاس میں بک کئے جائیں گے جو ایمریٹس کے ٹکٹ کی کلاس کے مطابق سفر کریں گے۔
ٹرین کی قسم کے مطابق ٹرینیٹالیہ کی ان کیبن کلاسوں کی رینج ایگزیکٹو، بزنس، پریمیم، اسٹینڈرڈ پر محیط ہے۔ ایمریٹس فرسٹ کلاس اور ٹرینیٹالیہ کی ایگزیکٹو کلاس میں سفر کرنے والے مسافر رسائی کے قابل ہوں گے۔ ہر پارٹنر کے لاؤنجز جہاں کہیں موجود ہوں گے، وہ اپنے بورڈنگ پاسز پیش کرسکیں گے۔ ایمریٹس کے بیگیج الاؤنس کی سہولت ٹرینوں کے سفر میں بھی کارآمد رہے گی۔ مسافروں کو ایئرپورٹ پر ہال سے اپنے چیکڈ بیگوں کو لینے کی ضرورت ہوگی اور اپنے ساتھ ٹرین اسٹیشن لے جانا ہوگا۔