پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

3 سگی بہنوں نے باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا، انتہائی افسوسناک واقعہ

datetime 2  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(آئی این پی )روس میں انتہائی لرزہ خیز واقعے میں تین سگی بہنوں نے اپنے باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا، تینوں بہنوں کا موقف ہے کہ والد نے ان کی زندگی اجیرن بنا رکھی تھی۔ وہ روزانہ ان کی مارپیٹ کرتا، گھر میں بند رکھتا اور طرح طرح کے تشدد کے حربے استعمال کرتا،

نشے کا عادی تھا۔ روسی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ روس میں پولیس نے تین نوجوان لڑکیوں کو جو آپس میں سگی بہنیں بتائی جاتی ہیں اپنے والد پر جنسی تشدد کے بعد اسے چاقو کے وار کرکے ہلاک کرنے کا الزام عاید کیا ہے۔ روسی ذرائع ابلاغ میں آنے والی خبروں کے مطابق سنگ دل باپ کی تین بیٹیوں نے اپنے والد کی سختیوں اور بے جاتشدد سے تنگ آکر بالآخر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔مقتول کی شناخت میخائل خاشاتوریان کے نام سے کی گئی ہے۔ تینوں بیٹیوں کا کہنا ہے کہ ان کے والد نے ان کی زندگی اجیرن بنا رکھی تھی۔ وہ روزانہ ان کی مارپیٹ کرتا، گھر میں بند رکھتا اور طرح طرح کے تشدد کے حربے استعمال کرتا، نشے کا عادی تھا۔ تنگ آکر بالاخر انہوں نے سنگ دل والد سے گلو خلاصی کے لیے اسے چاقو اور کلہاڑے کے وار کرکے موت کی نیند سلا دیا۔روس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اپنے والد کی قاتل تین لڑکیوں کوحراست میں لیا گیا ہے۔ان کی شناخت 19 سالہ کریسٹینا، 18 سالہ انجلینا اور 17 سالہ ماریا کے ناموں سے کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…