واشنگٹن (این این آئی)امریکی محکمہ خزانہ نے کالعدم لشکر طیبہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کے اثاثے منجمند کر دئیے گئے ہیں،جن پاکستانیوں کے اثاثے منجمند کئے گئے ان پر لشکر طیبہ کو مالی تعاونت فراہم کرنے کا الزام ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے کالعدم لشکر طیبہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کے اثاثے منجمند کر دئیے گئے ہیں،جن پاکستانیوں کے اثاثے منجمند کئے گئے ان پر لشکر طیبہ کو مالی تعاونت فراہم کرنے کا الزام ہےمحکمہ خزانہ کے
مطابق حمیدالحسن ،عبدالجبار نے کالعدم تنظیم لشکر طیبہ کو مالی معاونت فراہم کی ہے جس کے باعث ان کے اثاثے منجمند کئے گئے ہیں جبکہ کالعدم لشکرطیبہ کے کمانڈرعبدالرحمان الداخل کو خصوصی عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔واضح رہے امریکہ نے لشکر طیبہ سمیت متعدد تنظیموں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کے اثاثے منجمند کئے ہوئے ہیں،جن میں لشکر جھنگوی،جمعیت الانصار،جیش محمد ،القاعدہ،حذب اللہ و دیگر جماعتیں شامل ہیں۔