ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

ایرانی کرنسی تاریخ کی کمترین سطح پر،پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر 120سے 130روپے لیکن ایک ڈالر کتنے لاکھ ایرانی ریال کا ہوگیا؟ حیرت انگیزانکشاف

datetime 30  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (آئی این پی )ایرانی کرنسی تاریخ کی کم سطح پر پہنچ گئی، ایران میں ڈالر ایک لاکھ ایرانی ریال کا ہو گیا، خدشہ ہے کہ امریکی پابندیوں کے نفاذ کے بعد ملکی کرنسی کی قدر میں مزید کمی واقع ہوسکتی ہے۔ بین الاقوامی ذرائع کے مطابق ایران کی کرنسی میں اتوار کو ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے اور ایک ڈالر ایک لاکھ ایرانی ریال کا ہوگیا ہے۔دوپہر کے وقت ایرانی ریال کا ڈالر کے مقابلے میں غیر سرکاری نرخ 102000 تھا۔کرنسی کا لین دین کرنے والے

تاجروں نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈالر کے مقابلے میں ایرانی ریال کی قدر میں ریکارڈ کمی میں کی تصدیق کی ہے۔ایرانی ریال کی قدر میں گذشتہ چار ماہ کے دوران میں نصف تک کمی واقع ہوچکی ہے۔مارچ میں ایک ڈالر پچاس ہزار کے لگ بھگ ایرانی ریال میں خرید اور فروخت کیا جارہا تھا۔حکومت نے اپریل میں کرنسی کی قدر ایک ڈالر کے عوض بیالیس ہزار ایرانی ریال مقرر کرنے کی کوشش کی تھی اور بلیک مارکیٹ میں کرنسی کا لین دین کرنے والے تاجروں کے خلاف کریک ڈان کی دھمکی دی تھی۔تاہم بنکوں نے جون میں مصنوعی طور پر کم کی گئی قیمت پر ڈالرز فروخت کرنے سے انکار دیا تھا اور حکومت نے اپنے موقف میں نرمی کی تھی اور درآمدات والے بعض گروپوں کے بارے میں لچکدار رویہ اختیار کیا تھا۔کرنسی کے اس بحران سے نمٹنے میں ناکامی کے بعد ایرانی صدر حسن روحانی نے مرکزی بنک کے سربراہ ولی اللہ سیف کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ایرانیوں نے ریال بیچ کر ڈالرکی خریداری جاری رکھی ہوئی ہے اور انھیں خدشہ ہے کہ امریکی پابندیوں کے نفاذ کے بعد ملکی کرنسی کی قدر میں مزید کمی واقع ہوسکتی ہے۔اس لیے وہ ڈالر جمع کررہے ہیں اور ڈالر کی مانگ میں اضافے سے اس کی قیمت میں بھی دگنا تک اضافہ ہوگیا ہے۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…