اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن کیلئے شاندار سہولت کا کل سے آغاز

datetime 30  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظبی(آن لائن ) امارات میں مقیم غیر قانونی تارکین کو قیام اور کام کو قانونی بنانے یا ملک چھوڑنے کے لئے دی جانے والی مہلت کا آغاز کل یکم اگست سے ہوگا۔ محکمہ اقامہ و تارکین کے معاملات نے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ توقع ہے کہ روزانہ 3ہزار غیر قانونی تارکین کے معاملات نمٹائے جائیں گے۔ محکمہ اقامہ کے سربراہ جنرل محمد المری نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ غیر قانونی تارکین کے معاملات دیکھنے کیلئے العویر علاقہ میں خصوصی مرکز قائم کیا گیا ہے ۔

جہاں ملک کے مختلف مراکز میں لے جانے کے لئے شٹل بس سروس کا اہتمام کیا گیا ہے۔ مرکز میں روزانہ 3افراد کے معاملات نمٹانے کی گنجائش ہے۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کا امارات میں قیام اور کام کسی وجہ سے غیر قانونی ہوگیا ہے وہ مجرم نہیں نہ ہی قانون کو مطلوب ہیں۔ حالات نے ان کا قیام اور کام غیر قانونی بنادیا۔ حکومت انہیں موقع فراہم کر رہی ہے کہ وہ دوبارہ اپنے قیام اور کام کو قانونی بنائیں۔اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔جو لوگ مہلت سے فائدہ اٹھاکر واپس چلے جائیں گے انہیں بلیک لسٹ نہیں کیا جائے گا۔ وہ جب چاہیں دوسرے ویزے آسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہلت میں وطن واپس جانے والوں کو جرمانوں اور سزاؤں سے مستثنیٰ کیا جائے گا۔ جو لوگ وزٹ ویزے پر آکر یہاں ٹھہر گئے وہ 500درہم فیس جمع کرکے 6ماہ کا اقامہ لے سکتے ہیں۔ ان سے کفیل کا مطالبہ نہیں ہوگا۔ اس عرصے کے دوران وہ مناسب ملازمت تلاش کرلیں۔ اگر انہیں مناسب ملازمت مل جاتی ہے تو وہ کفالہ تبدیل کروائیں ورنہ وطن واپس چلے جائیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…