یروشلم ( آن لائن )ایک اسرائیلی فوجی کو تھپڑ مارنے والی 17 سالہ فلسطینی لڑکی احد تمیمی کو قید کی سزا پوری ہونے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔نبی صالع نامی علاقے میں احد تمیمی نے ایک اسرائیل فوجی کو تھپڑ مارا تھا۔احد تمیمی پر 12 الزامات لگے جن میں سے چار میں وہ قصور وار قرار پائیں۔ ان میں اشتعال انگیزی کا الزام بھی شامل تھا۔
انھیں آٹھ ماہ قید اور5000 شیکلز ($1,440) جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔ یہ واقعہ 15 دسمبر 2017 کو پیش آیا تھا اور اس وقت احد تمیمی کی عمر 16 برس تھی اور اس واقعے کی ویڈیو ان کی والدہ نے بنائی تھی اس کے بعد انھیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ ان کی والدہ کے خلاف بھی سوشل میڈیا پر اشتعال پھیلانے کی دفعات عائد کی گئیں۔