ہفتہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

یمنی فوج کے البیضا ء میں نئے حملوں سے 25 حوثی باغی ہلاک

datetime 27  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء (این این آئی)یمنی فوج نے صوبہ البیضاء میں واقع ضلع الملاجم کو حوثی باغیوں کے قبضے سے مکمل طور پر آزاد کرانے کے لیے نئی کارروائی شروع کی ہے اور پہلے روز اس کے حملوں میں پچیس حوثی جنگجو ہلاک ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن کے مغربی علاقے میں بیہان بریگیڈ کے کمانڈر جنرل مفریح بہاء اللہ کے مطابق حوثیوں کے خلاف کارروائی الحجفہ کے علاقے سے شروع کی گئی تھی اور سرکاری فوج عفر تک پہنچ گئی ہے ۔اس طرح چالیس کلومیٹر کا علاقہ آزاد کرا لیا گیا ہے

اور عفر میں داخلے کے لیے مزید اٹھارہ کلومیٹر کا علاقہ آزاد کرانے کی ضرورت ہے۔ البیضاء شہر سمیت مختلف علاقوں میں حوثی ملیشیا کی کمک کو روکنے کے لیے یہ ایک اہم تزویراتی سنگم پر واقع ہے۔یمنی جنرل نے ان اطلاعات کی تصدیق کی کہ علاقے میں حوثیوں کے خلاف لڑائی جاری ہے اور اس میں ان کا بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔انھوں نے حوثیوں کے پچیس جنگجوؤں کی ہلاکت کی تصدیق کی اور کہا کہ لڑائی میں دس حوثی زخمی ہوگئے اور یمنی فوج نے ان کے قبضے سے مختلف اقسام کے ہتھیار برآمد کر لیے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…