اسلام آباد/ٹوکیو(آئی این پی)دی ڈپلومیٹ کی جانب سے بدھ کو شائع کی گئی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں منعقد ہونے والے انتخابات الزامات،تصادم،شک وشہبات،اندروانی خلفشار اور ضرورت سے زائد گرم سیاسی ماحول کے باعث ہمیشہ تاریخ میں یاد رکھے جائیں گے،عام انتخابات میں حصہ لینے والی تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے قائدین کی جانب سے نتائج کے بارے میں پہلے ہی شک و شہبات کا اظہار کیا جا چکا ہے،پاکستان میں غیر یقینی صورتحال کی
بڑی وجہ احتسابی عمل کا ایک ہی سیاسی جماعت کے گرد گھومنا تھا احتساب کے ادارے کی جانب سے ایک سیاسی جماعت کو ہدف بنا کر دگر جماعتوں کو کھلی چھٹی دے کر راستہ صاف کیا گیا، دوسری جانب سرگرم عدلیہ اور میڈیا پر عائد سنسر شپ نے انتخابات کے نتائج کے حوالے تحفظات پیدا کئے ۔انتخابی نتائج کے بعد پاکستان میں حکومت سازی کے عمل میں منفرد سیاسی اتحاد سامنے آ سکتے ہیں جو کہ پاکستان کے جہموری عمل کے مستقبل کا فیصلہ کرینگے۔