اسلام آباد (این این آئی)چینی سفارتخانے کے ڈپٹی چیف آف مشن لی جیان ژاؤ نے اپنے ٹوئیٹ کے ذریعے انتخابات کا کامیاب انعقاد کروانے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کو سلیوٹ پیش کیا ہے۔انہوں نے ٹوئیٹ میں لکھا کہ مجھے پاکستان میں الیکشن 2018ء کے تاریخی لمحات دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ انتخابات کا کامیاب انعقاد کروانے پر نگران حکومت اور الیکشن کمیشن پاکستان سلیوٹ کے مستحق ہیں۔ چاہے
کچھ بھی نتیجہ آئے چاہے کوئی بھی جیتے ٗپاکستان جیت چکا ہے۔پاکستان میں چینی سفارت خانے کے ڈپٹی چیف آف مشن لیجیان ژاؤ نے عام انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل مکمل ہونے پر پاکستان کو مبارک باد پیش کی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے تاریخی دن کو اپنی آنکھوں سے دیکھ کر خوشی محسوس کر رہا ہوں ٗ نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو کامیاب الیکشن کرانے پر سلام پیش کرتا ہوں۔