اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

اسرائیل کا تازہ شکار شامی جنگی طیارے کا مقتول پائلٹ کون ہے؟

datetime 25  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب (این این آئی)اسرائیل کے زیر قبضہ وادی گولان میں گذشتہ روز مار گرائے گئے شامی جنگی جہاز کے مقتول پائلٹ کی تصاویر جاری کردی گئیں۔اسرائیلی کارروائی میں ہلاک ہونے والے شامی جنگی ہواباز کی شناخت کرنل عمران مرعی کے نام سے کی گئی ہے،عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیلی کارروائی میں ہلاک ہونے والے شامی جنگی ہواباز کی شناخت کرنل عمران مرعی کے نام سے کی گئی ہے۔ اس کا آبائی تعلق طرطوس گورنری کے نواحی علاقے صافیتا میں السیسنیہ گاؤں سے بتایا جاتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسدی فوج

میں سب سے زیادہ تعداد طرطوس سے تعلق رکھنے والے افراد کی ہے۔ شامی اپوزیشن کی طرف سے کرنل عمران مرعی کا نام پہلے بھی سامنے آ چکا ہے۔ اپوزیشن کا کہناتھا کہ کرنل مرعی الشعیرات کے فوجی اڈے سے طیارہ اڑا کر حمص میں بمباری کرتا رہا ہے۔اپوزیشن کارکنوں کی طرف سے سنہ 2013ء کے بعد جن 21 خطرناک شامی ہوبازوں کی فہرست جاری کی گئی تھی اس میں کرنل مرعی کا نام بھی شامل تھا۔ اپریل 2017ء کو خان شیخون کے مقام پر مبینہ کیمیائی حملے میں بھی اس کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…