ماسکو(این این آئی)روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے خارجہ پالیسی کے مشیر یوری اْوشاکوف نے کہاہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اْن کے روسی ہم منصب مفید رابطہ کاری جاری رکھنے پر متفق ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ اتفاق رائے دونوں صدور کے درمیان گزشتہ ملاقات کے دوران
طے پایا تھا۔ اس کا امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ روسی و امریکی صدور رواں برس کے اختتام سے پہلے ایک مرتبہ پھر ملاقات کر سکتے ہیں۔ ٹرمپ نے اشارہ دے رکھا ہے کہ وہ روسی صدر کو واشنگٹن آنے کی دعوت دیں گے۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ ایسی کوئی ملاقات رواں برس موسم خزاں میں ممکن ہے۔