اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

آسٹریلیا میں 600 انسانی اسمگلر گرفتار کر لئے گئے،وزیربرائے امیگریشن

datetime 25  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی (این این آئی)آسٹریلیا کی حکومت نے کہاہے کہ اس نے گذشتہ کچھ عرصے کے دوران انسانی اسملنگ کی روک تھام کے لیے شروع کی گئی مہم کے میں کم سے کم چھ سو انسانی اسمگلر گرفتار کیے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق آسٹریلوی وزیر برائے امیگریشن کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار کیے گئے انسانی اسمگلروں کا تعلق 6 ممالک سے ہے۔وزیر برائے امیگریشن پیٹتر ڈوٹن نے کہا کہ خود مختاری حدود آپریشن میں کے تحت کئی تارکین وطن کو سمندر میں غرق ہونے سے بچایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری ذمہ داری میں آنے والے

سمندری علاقوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔آسٹریلیا کی طرف سے ’عدم برداشت پالیسی‘ سے قبل 50 ہزار پناہ گزینوں نے آسٹریلیا میں داخل ہونے کی درخواستیں دی تھیں۔ یہ پناہ گزین 800 کشیوں کے ذریعے آسٹریلیا کی سمندری حدود میں دخل ہوئے جن میں سے زیادہ تر کا تعلق افغانستان، سری لنکا اور مشرق وسطیٰ کے ممالک سے تھا۔ آسٹریلیا کی طرف سے اجازت نہ ملنے پر کئی پناہ گزین سمندر ہی میں لقمہ اجل بن گئے۔آسٹریلوی وزیر کہنا تھا کہ گذشتہ چھ برسوں میں 600 انسانی اسمگلر گرفتار کیے گئے۔ 33 بحری جہازوں کو واپس بھیجا گیا اور 2500 پناہ گزینوں کو آسٹریلیا داخلے سے روکا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…