ہفتہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نوجوان محبوبہ کو قتل کر کے اس کا مغز فرائی کرکے کھانے اور خون پینے والے درندے کو گرفتار،لرزہ خیز قدم کیوں اٹھایا؟ ناقابل یقین وجہ سامنے آگئی

datetime 24  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(آئی این پی) نوجوان محبوبہ کو قتل کر کے اس کا مغز کھانے اور خون پینے والے درندے کو گرفتار کر لیا گیا، محبوبہ کو بہتر شاعری تحریر کرنے کے لئے قتل کیا۔لوچین پاگلوں کی دنیا اور سیریل کلر نامی ویب سایٹ کا ممبر بھی تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک روسی نوجوان اپنی گرل فرینڈ کا دماغ نکال کر کھا گیا اور اس کا خون پی لیا۔

جب پولیس نے اسے گرفتار کرکے تفتیش کی تو اس نے اس ہولناک واردات کی ایسی وجہ بتادی کہ سن کر ہی انسان کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں۔ اس 21 سالہ نوجوان کا نام دمتری لوچین ہے، جس نے شراب کی بوتل اپنی گرل فرینڈ اولگا بوڈونوا کے سر میں مار کر اسے شدید زخمی کیا، پھر چھری سے اس کا سر کھول کر دماغ نکالااور اسے فرائی کرکے کھا گیا۔ یہ حیوان صفت شخص خاتون کا دماغ کھاتے وقت اس کا خون بھی گلاس میں ڈال کر پیتا رہا۔ملزم نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ میں نے اپنی گرل فرینڈ کو اسی کے فلیٹ میں قتل کیا تھا، جب 8 مارچ کو شراب نوشی کرتے ہوئے خواتین کے عالمی دن کا جشن منا رہے تھے۔اس بھیانک حرکت کی وجہ بتاتے ہوئے ملزم نے کہا کہ میں سیریل کلرز اور روایتی انسانی قربانیوں کے متعلق انٹرنیٹ پر سرچ کرتا رہتا تھا۔ ان کہانیوں کی وجہ سے میں آدم خوری کی طرف راغب ہو گیا۔وحشت ناک حادثے کی عینی شاہد 21 سالہ ایلگزینڈرا دوڈوا نے پولیس کو بتایا کہ مذکورہ ملزم نے خاتون کے سر سے نکلنے والے خون سے فلیٹ کے دروازے پر شیطان کا نشان بنایا یعنی شیطان کو بھی بلانا چاہتا تھا۔ایلگزینڈرا دوڈوا کا کہنا تھا کہ ملزم نے 5 منٹ تک انتظار کیا جب شیطان نہیں آیا تو اس نے خاتون کا دماغ فرائی کرکے کھالیا اور اس کا خون بھی گلاس میں ڈال کر پی گیا۔پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ

اس نے شاعری کے لیے قتل کیا تاکہ اچھے شعر لکھ سکے۔ پولیس کے مطابق لوچین پاگلوں کی دنیا اور سیریل کلر نامی ویب سایٹ کا ممبر بھی تھا۔رپورٹ کے مطابق لوچین نے عدالت سے درخواست کی اس کے کیس کی سماعت بند کمرے میں کی جائے تاہم عدالت نے اس کی درخواست مسترد کردی۔لوچین کو قتل کرنے اور لاش کی بے حرمتی کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…