اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

کویت کی دریا دلی، اہم اسلامی ملک کو صرف بجلی کا بحران ختم کرنے کے لئے 40ارب ڈالر دے ڈالے لیکن پھر اس رقم کا کیا ہوا؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 24  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد(این این آئی)عراقی حکومت توانائی کے شعبے میں 40 ارب ڈالر کی خطیر رقم خرچ کرنے کے باوجود توانائی بْحران پرقابو پانے میں بری طرح ناکام ہے۔ حکومت کی بد انتظامی، کرپشن اور بجلی کے بحران کے حل میں عدم دلچسپی کے نتیجے میں عوام میں سخت غم وغصہ بھی پایا جا رہا ہے۔ حالیہ دنوں میں حکومت کے خلاف عوامی احتجاج کے پیچھے دیگر محرکات میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن بھی بتایا جاتا ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق عراق میں

توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے پڑوسی خلیجی ملک کویت نے بغداد کی مدد کا فیصلہ کیا ۔جنوبی عراق کی سرحد گذرگاہ سفوان کے ایک با خبر ذریعے نے بتایا کہ کویت کی طرف سے عراق کو 17 پاور پلانٹ مہیا کیے گئے ہیں تاکہ بصرہ گورنری اور دوسرے علاقوں میں بجلی کے بحران پرقابو پایا جا سکے۔ایک سوال کے جواب میں ذرائع نے بتایا کہ کویت کی طرف سے مہیا کردہ پاور پلانٹ روزانہ 34 میگاواٹ بجلی پیدا کر سکیں گے۔گذرگاہ کی انتظامیہ وفاقی حکومت کی طرف سے پاور پلانٹ نصب کے احکامات کی منتظر ہے۔خیال رہے کہ عراق کے جنوبی علاقے البصرہ میں گذشتہ کئی روز سے احتجاج جاری ہے۔ دو ہفتے سے علاقے کو ایرانی بجلی کی سپلائی لائن معطل ہے جس کے نتیجے میں عوام میں غم وغصہ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔درایں اثناء عراقی شیعہ سیاست دان مقتدیٰ الصدر کے سیاسی اتحاد السائرون نے حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والے شہریوں کے مطالبات کوآئینی قرار دیا ہے۔ سائرون کے صدر ڈاکٹر حسن العاقولی نے عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت حکومت کے خلاف عوامی احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے مظاہرین کے مطالبات کو آئینی قراردیتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت مخالف مظاہرین اپنے جائز حقوق کے حصول کے لیے احتجاج پر مجبور ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…