بیجنگ/ٹوکیو/ہنوئی(این این آئی)چین، جاپان اور ویتنام میں شدید گرمی کی لہر کے بعد ہونے والی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی، 21 افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ ہوگئے۔مقا می حکومتیں لاپتہ افراد کو ڈھونڈنے اور وقتی رہائش کی سہولت قائم کرنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں۔دوسری طرف مشرقی چین سے طوفان امپل ٹکرا گیا، اس موقع پر ہوا کی رفتار بھی شدید تھی۔طوفان سے چین کا شہرشنگھا ئی بھی متاثر ہوا۔ چینی حکام کے مطابق ایک لاکھ 90ہزار افراد کو محفوظ مقامات پرمنتقل کر دیا گیا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے
کے مطابق ویتنام میں گرمی کی شدت میں اضا فہ کے بعد بارش اور سیلاب سے کئی علاقے زیر آب آگئے ۔صرف ویتنام میں کم از کم 21اموات ہو چکی ہیں جبکہ درجنوں افراد تا حال لا پتہ ہیں۔مقا می حکومت لاپتہ افراد کو ڈھونڈنے اور وقتی رہائش کی سہولت قائم کرنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں۔دوسری طرف مشرقی چین سے طوفان امپل ٹکرا گیا، اس موقع پر ہوا کی رفتار بھی شدید تھی۔طوفان سے چین کا شہرشنگھا ئی بھی متاثر ہوا۔ چینی حکام کے مطابق ایک لاکھ 90ہزار افراد کو محفوظ مقامات پرمنتقل کر دیا گیا ہے ۔