اختلافات شدید ترین ہوگئے،بحرین کا قطری فوج کو 48 گھنٹوں میں ملک سے نکل جانے کا حکم،انتہائی سنگین الزامات عائد

22  جولائی  2018

دوحہ(آئی این پی ) قطر میں سوشل میڈیا پر جعلی اکا ؤ نٹس کے ذریعے بحرین کے مفادات کو نقصان پہنچانے کے لیے منظم کوششوں کا انکشاف ہوا ہے۔ قطری میڈیا کے مطابق قطر میں سوشل میڈیا پر ایسے جعلی اکا ؤ نٹس چلائے جارہے ہیں جس پر بحرین کے خلاف تحریری مواد اور مملکت سے غلط معلومات بھی منصوب کیا جارہا ہے۔

بحرین کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر سے جعلی اکانٹس بحرین کے خلاف استعمال ہونا، بحرین اور سعودی عرب کے درمیان خصوصی تعلقات کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔ اس طرح کے اکا ؤ نٹس کا مقصد ملک میں افراتفری کے بیج بونا ، بغاوت کو ہوا دینا اور منافرت کو شہ دینا ہے تاکہ بحرین کے سماجی ڈھانچے کو نقصان پہنچایا جاسکے۔بیان میں کہا گیا تھا کہ مذکورہ جعلی اکانٹس پر مختلف ایشوز کے ذریعے رائے عامہ پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی جارہی ہے، بحرین حکام اس قسم کی سازش کو ناکام بنا دیں گے۔بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ بحرین کے شہری بڑے باشعور ہیں، شعور وآگہی اور سماجی امن وسلامتی کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانے میں ان کے مخلصانہ عزم کا بڑا کردار ہے۔واضح رہے کہ بحرین، سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور مصر نے 5 جون 2017 کو قطر سے ہر طرح کے سیاسی ،سفارتی اور تجارتی تعلقات توڑنے کا اعلان کیا تھا، اسی تناظر میں قطر سے معاملات انتہائی کشیدہ ہیں۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…