واشنگٹن ( انٹرنیشنل ڈیسک)امریکہ میں وسط مدتی انتخابات اس سال چھ نومبر کو ہوں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ ملک بھر میں تقریباً 90 امریکی مسلمان انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، جن میں سے زیادہ تر ڈیموکریٹ پارٹی کے پلیٹ فارم سے انتخاب لڑ رہے ہیں، اس توقع کے ساتھ کہ وہ آنے والی کسی ممکنہ نیلی لہر کا حصہ بنیں گے، جس کے نتیجے میں ممکن ہے کہ امریکی کانگریس میں ڈیموکریٹ پارٹی اکثریت حاصل کر لے۔عرب ٹی وی کے مطابق
ڈاکٹر عبدل السید نوجوان ہیں، جن کا تعلق امریکہ کی عرب نڑاد برادری سے ہے۔ وہ اْن 13 مسلمان امیدواروں میں سے ایک ہیں جو اس بار مشی گن سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، جہاں اْن کا مذہب اور نسل اْن کی طرز زندگی خاص اہمیت کی حامل ہے۔ اْن پر سیاسی مخالفین کے حملے اور الزامات عام سی بات ہے۔ریاست مشی گن میں عرب نڑاد امریکی برادری بڑی تعداد میں آباد ہے۔ اگر السید اپنی صلاحیت منوانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو یہ بات ایک خوش آئند سیاسی تبدیلی کے مترادف ہوگی۔