صنعاء(انٹرنیشنل ڈیسک)یمن میں حوثی باغیوں کی شکست اور محاذ جنگ سے فرار کی ایک فوٹیج ملی ہے جس میں باغیوں کو بھاگتے اور جان بچانے کی کوشش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق حوثی باغیوں کے فرار کا یہ واقعہ کتاف گورنری کے قریب جبل ام الصفراء کا ہے جہاں یمن کی آئینی فوج کے بریگیڈ 84 کے اہلکاروں اور باغیوں کیدرمیان شدید لڑائی ہوئی۔ باغی حکومتی فورسز کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہے جس کے بعد
انہوں نے فرار میں عافیت سمجھی۔ یمن کی سرکاری فوج اور باغیوں کے درمیان جاری لڑائی میں حکومتی فورسز کوعرب اتحادی فوج کی معاونت بھی حاصل رہی ہے۔ حالیہ ایام میں یمنی فوج اور اس کی معاون عرب اتحادی فوج نے وادی آل ابو جبارہ اور مرکز دارالحدیث برائے علوم الشرعیہ کے اطراف میں شدید لڑائی کے بعد باغیوں کو پسپا ہونا پڑا۔تازہ لڑائی میں باغیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان بھی پہنچا ہے اور ان کی کئی فوجی گاڑیاں اور اسلحہ تباہ کر دیا گیا