منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

ترکی میں فوجی بغاوت کے دو سال بعد ہنگامی حالت ختم

datetime 19  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی کی حکومت نے ناکام فوجی بغاوت کے بعد لگائی جانے والی ایمرجنسی دو سال بعد ختم کردی۔میڈیارپورٹس کے مطابق 15 جولائی 2016 کو ترک فوج کے ایک دھڑے نے صدر رجب طیب اردوان کا تختہ الٹنے کی کوشش کی تھی جو ناکام ہوگئی تھی۔ اس بغاوت میں فوجیوں سمیت تقریبا 300 افراد ہلاک اور 2100 زخمی ہوئے تھے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے ناکام بغاوت کے بعد 20 جولائی کو ہنگامی حالت نافذ کردی تھی۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے آئینی اصلاحات اور نئے صدارتی نظام کے بعد ایمرجنسی ختم کرنے

کا اعلان کردیا ہے۔ گزشتہ ماہ 24 جون کو صدارتی الیکشن میں وہ بھاری اکثریت سے دوبارہ صدر بھی منتخب ہوگئے ہیں۔ ایمرجنسی کی مدت 3 ماہ ہوتی ہے اور حکومت نے اس میں 7 بار توسیع کی جس کے نتیجے میں ملک میں دو سال سے ہنگامی حالت نافذ تھی۔ تاہم حکومت نے اب ایمرجنسی میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب ترک اپوزیشن نے حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ میں پیش کردہ انسداد دہشت گردی کے مجوزہ قانون کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اپوزیشن کا کہنا تھا کہ اس مجوزہ قانون میں حکومت کو اپوزیشن کو کچلنے کیلیے وسیع اختیارات دیے گئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…