جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

روس ایران کو شام سے نکالے، بشارالاسد کیلئے خطرہ نہیں بنیں گے‘ اسرائیلی وزیراعظم

datetime 12  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)اسرائیلی حکومت کے ایک ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے اپنے دورہ روس کے دوران صدر ولادیمیر پیوٹن سے کہا ہے کہ وہ شام میں موجود ایرانی ملیشیا کو نکال دیں تو تل ابیب بشار الاسد کے اقتدار کے لیے خطرہ نہیں بنے گا۔ اسرائیلی حکومت کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ ماسکو میں روسی صدر سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نیتن یاھو نے ان پر واضح کیا کہ تل ابیب بشارالاسد کے اقتدار کے لیے خطرہ بننے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ تاہم انہوں نے ماسکو پر شام میں موجود ایرانی فورسز کو نکال باہر کرنے کا مطالبہ دہرایا۔اسرائیلی حکومت کے

عہدیدار نے وزیراعظم نیتن یاھو کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہم بشارالاسد کے خلاف کوئی مہم جوئی نہیں کریں گے مگر روس کو چایئے کہ وہ شام میں موجود ایرانیوں کو نکال باہر کرے۔صہیونی حکومت کے عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ روس پہلے ہی شام میں اسرائیل اور ایران کو باہمی تصادم سے روکنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔اگرچہ روس نے شام کے وادی گولان میں ایرانی فورسز کو دور رکھنے کی کوشش کی ہے۔ ایرانی فورسز شام اور اسرائیل کی سرحد پر 80 کلومیٹر دور ہیں مگر اسرائیل کا اصرار ہے کہ ایران شام کی سرزمین مکمل طور پر خالی کر دے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…