بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

شمالی کوریا پر پابندیاں جوہری پروگرام کے خاتمے پر ہی اٹھائیں گے، امریکہ

datetime 9  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ جب تک شمالی کوریا اپنا جوہری پروگرام مکمل طور پر ختم نہیں کردیتا اور اس کے تمام ہتھیاروں کے تلف کیے جانے کی تصدیق نہیں ہوجاتی اس وقت تک اس پر پابندیاں برقرار رہیں گی۔ٹوکیو میں جنوبی کوریا اور جاپان کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں مائیک پومپیو نے کہا کہ گو کہ ہم شمالی کوریا سے ہونے والی بات چیت میں پیش رفت سے بہت پرامید ہیں لیکن محض پیش رفت اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کا جواز نہیں بن سکتی۔امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کو اس

وعدے کے عین مطابق اپنے تمام جوہری ہتھیار ختم کرنے ہوں گے جو اس کے سربراہ کم جونگ ان نے 12 جولائی کو سنگاپور میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات میں کیا تھا۔مائیک پومپیو شمالی کوریا کے دو روزہ دورے کے بعد ہفتے کی شب جاپان پہنچے تھے۔ ان کے اس دورے کے اختتام پر شمالی کوریا کی حکومت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ غنڈوں کی طرح جوہری ہتھیاروں کے مکمل اور فوری خاتمے پر اصرار کر رہا ہے۔بیان میں مذیدکہا گیا کہ اس ملاقات کے نتیجے میں ایک ایسے مرحلے کا اغاز ہوگیا ہے جس میں جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کا ہمارا عزم متزلزل ہوسکتا ہے ۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…