جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

جاپان میں بارشوں نے تباہی مچا دی‘100افرادہلاک‘20لاکھ بے گھرہو گئے

datetime 9  جولائی  2018 |

ٹوکیو(انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان میں تاریخی طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 100 جبکہ بے گھر افراد کی تعداد 20 لاکھ سے زائد ہوگئی ، حکومت نے 40 لاکھ افراد کو گھروں سے نقل مکانی کی وارننگ جاری کردی۔جاپانی حکام کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والی جاپانی تاریخ کی سب سے خطرناک بارشوں کے سبب مختلف علاقوں میں سیلاب آگیا۔

پورے پورے علاقے ڈوب گئے جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی پیش آئے ہیں جس کے باعث ہلاکتیں ہوئیں، سیکڑوں گھر تباہ ہوچکے ہیں یا انہیں شدید نقصان پہنچا ہے۔مختلف شہروں میں تباہی سے نمٹنے کے لیے تمام سیکیورٹی فورسز سمیت حکومت نے فوج کو بھی طلب کیا ہوا ہے جو ڈوبے ہوئے علاقوں سے کشتیوں کی مدد سے لوگوں کو محفوظ جگہ منتقل کررہی ہے۔جاپانی میڈیا کے مطابق اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 100 سے زائد ہوچکی ہے، متاثرہ علاقوں کے 20 لاکھ سے زائد افراد اپنے گھروں کو چھوڑ کر جاچکے ہیں، کئی افراد زخمی ہیں جن کی حالت تشویش ناک ہے اور 50 سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔جاپانی ادارے جاپانیز پبلک براڈ کاسٹر کے مطابق شہراواجیما میں رات پانچ بجے سے سات بجے محض دو گھنٹے کے درمیان 364 ملی میٹر یعنی ساڑھے 14 انچ بارش ریکارڈ کی گئی ۔ اسی طرح ایک اور شہر سوکومو میں دو گھنٹے کے دوران 263 ملی میٹر ( ساڑھے 10 انچ) بارش ہوئی۔حکومت کے مطابق اتوار سے بارشوں کے ایک نئے سلسلے کی پیش گوئی ہے جس کے باعث مغربی اور مشرقی علاقوں کے چالیس لاکھ افراد کو ان علاقوں سے نقل مکانی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ وارننگ میں کہا گیا ہے کہ ان علاقوں میں رہنے والوں کو طوفانی بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اس لیے وہ یہاں سے کہیں اور کوچ کرجائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…