پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

جیت کے بعد طیب اردگان نئی مشکل میں پھنس گئے ،حامی پارلیمنٹ کیلئے حریف سیاسی جماعت پر انحصار کرنا ہوگا،دلچسپ صورتحال

datetime 8  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(نیوز ڈیسک) ترکی میں صدارتی انتخابات کے بعد نو منتخب ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے حلف اٹھانے کا سلسلہ جاری ہے لیکن صدر طیب اردگان کو پارلیمنٹ میں مجموعی اکثریت حاصل کرنے کے لیے اپنی حریف سیاسی جماعت نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی (ایم ایچ پی) پر انحصار کرنا ہوگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طیب اردگان کی حکمراں جماعت جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی (اے کے پی) پارلیمانی انتخابات میں صرف 295 نشستیں حاصل کرسکی تھی جبکہ ایم ایچ پی نے بہترین کارکردگی کی بنیاد پر 49 نشستیں حاصل کیں۔واضح رہے کہ 24 جون کو منعقد صدارتی انتخابات میں طیب اردگان کو 53 فیصد جبکہ ان کے قریبی حریف محرم انسے کو 31 فیصد ووٹ ملے۔ترکی کے نئے آئین کے تحت صدر کو زیادہ اختیارات حاصل ہوں گے جس پر ناقدین کی تنقید کا سلسلہ وفقے وفقے سے جاری ہے۔سیاسی ماہرین کے مطابق ایم ایچ پی، خارجہ پالیسی اور کردش تنازعے پر اے کے پی کو مشکل وقت دے سکتی ہے۔پارلیمنٹ میں اپوزیشن کا کردار سیکولر جماعت ریپبلکن پیپلز پارٹی (سی ایچ پی) ادا کرے گی جس نے 146 نشستیں حاصل کیں تھی۔کردش حامی جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (ایچ ڈی پی) کی اعلیٰ قیادت کو حراست کا سامنا رہا، تاہم اب وہ 7 نشستیں حاصل کرکے دوسری بڑی اپوزیشن بن کر ابھری۔اس سے قبل طیب اردگان نے اپنی پارٹی کو ملک کی سب سے بڑی پارٹی قرار دیا تھا لیکن پارلیمنٹ میں اردگان کو اپنی بالا دستی قائم رکھنے کے لیے کسی ایک سیاسی حریف سے اتحاد کرنا پڑے گا۔خیال رہے کہ ترکی کے انتخابات کے لیے 5 کروڑ 60 لاکھ مقامی شہریوں اور 30 لاکھ دیگر ممالک میں مقیم ترک شہریوں کو حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے رجسٹر کیا گیا تھا۔ترکی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ پارلیمانی اور صدراتی انتخابات منعقد ہوئے۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…