جکارتہ /نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں اپنی تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔۔بھارتی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز کے روز کاروبار میں ایک موقع پر ڈالر کے مقابلے میں بھارتی کرنسی کی قدر 69 روپے سے بھی زیادہ ہو گئی۔۔بھارت بڑے پیمانے پر تیل درآمد کرنے والا ملک ہے اور اپنی ضروریات کا دو تہائی ایندھن درآمد کرتا ہے۔پچھلے سال سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اس وقت خام تیل کی قیمت 78 ڈالر فی بیرل
کے لگ بھگ ہے۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ تیل کی ضروریات پوری کرنے کے لیے بھارت کو مزید زرمبادلہ کی ضرورت ہے۔اس صورت حال سے بھارتی روپے پر دبا میں اضافہ ہوا ہے جس نے ان سرمایہ کاروں کو متاثر کیا ہے جو جنوبی ایشیا کی اس ابھرتی ہوئی منڈی میں آنا چاہتے ہیں۔۔ڈالر کی مضبوط ہوتی ہوئی حیثیت بھی ایشیا بھر کی کرنسیوں پر اثر انداز ہو رہی ہے۔ ادھرانڈونیشیا کی کرنسی بھی ڈالر کے مقابلے میں اکتوبر 2015 کے بعدسے اپنی کم ترین سطح پرپہنچ گئی۔