جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان تعاون کر رہاہے مگر دہشت گردوں کو تحفظ دینے والی کسی بھی حکومت کومسترد کردیں گے،امریکہ

datetime 29  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک)اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا ہے کہ امریکہ نے پاکستان کی حوصلہ افزائی کی کوششیں تیز کر دی ہیں تاکہ ملک میں دہشت گردوں کو محفوظ ٹھکانے میسر آنا بند ہوجائیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سفیر نکی ہیلی جو اِن دِنوں بھارت کے دورے پر ہیں کہا کہ پاکستان تعاون کر رہا ہے۔ لیکن، دہشت گردوں کو تحفظ دینے والی کسی بھی حکومت کو امریکہ مسترد کردے گا۔ہیلی نے بھارتی پالیسی ساز ادارے آبزرور رسرچ فاؤنڈیشن کے ارکان سے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں ہم پاکستان

کو زیادہ سختی سے پیغام دے رہے ہیں، اور ہمیں امید ہے کہ تبدیلی آئے گی۔افغانستان کے لیے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی پالیسی کے حوالے سے پاکستان کا تعاون اہمیت کا حامل ہے۔ امریکہ دہشت گردوں کی پشت پناہی بند کرانے کے لیے پاکستان پر زور دے رہا ہے، جن پر افغانستان میں حملوں کا الزام ہے۔ہیلی نے یہ بھی کہا کہ امریکہ اور بھارت جلد از جلد حکمت عملی کے اعلیٰ سطحی مذاکرات کا آغاز کریں گے۔ متوقع طور پر روس اور ایران کے خلاف امریکی تعزیرات کے ساتھ ساتھ اسلحے کی فروخت اور تجارت کا معاملہ زیر غور آئے گا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…