ترکی کی جوہری میدان میں دھماکہ خیز انٹری،طیب اردگان نے بڑا اعلان کردیا

20  جون‬‮  2018

انقرہ(آئی این پی) ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ترکی جوہری توانائی کے حصول کے لئے کوشاں رہے گا،جوہری ٹیکنالوجی پر تعلیم حاصل کرنے کے لئے 300 نوجوان روس بھیجے گئے ہیں، دوسرا پاور اسٹیشن سنوپ میں قائم کیا جائیگا۔

غیر ملکی میڈیا نے ترک میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر رجب طیب اردگان نے اس بات کا اشارہ دیا ہے کہ ترکی سرعت سے جوہری توانائی کے حصول کی جانب مائل ہو رہا ہے۔جناب ایردوان نے سماجی میڈیا کی خصوصی نشریات’نوجوان وٹیکنالوجی’ پروگرام میں نوجوانوں کے سوالات کا جواب دیا۔مرسن آک قویو نکلیئر پاور اسٹیشن کی تعمیر کے جاری ہونے پر زور دینے والے ایردوان نے بتایا کہ دوسرا پاور اسٹیشن سنوپ میں قائم کیا جائیگا، جبکہ تیسرے کے لیے اس وقت بات چیت جاری ہے۔انہوں نے اس بات کی بھی یاد دہانی کرائی ہے کہ جوہری ٹیکنالوجی پر تعلیم حاصل کرنے کے زیر مقصد ہم نے 300 نوجوانوں کو روس بھیج رکھا ہے۔ترکی نکلیئر پاور اسٹیشنز کے حوالے سے جاپان اور فرانس کے ساتھ کاروائیاں کر رہا ہے، ابتدائی امور کی تکمیل پر مزید نوجوانوں کو ان ممالک میں تعلیم کے لیے روانہ کیا جائیگا۔ تیسرے پاور اسٹیشن کو چین کے ساتھ بنانے کا احتمال موجود ہے، ایسا ہونے کی صورت میں چین کے ساتھ بھی تربیتی پروگرام کا آغاز کیا جائیگا۔یہ وقت کا تقاضا اور ترکی کی ضرورت ہے۔صدر ترکی نے”جوہری توانائی ماحولیاتی آلودگی پیدا کرتی ہے” دعووں کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ دنیا میں اس توانائی کا استعمال کرنے والے ممالک سے ہی یہ دعوے سامنے آرہے ہیں، یہ سب ہمارے دشمنوں کی چالیں ہیں۔  ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ترکی جوہری توانائی کے حصول کے لئے کوشاں رہے گا،جوہری ٹیکنالوجی پر تعلیم حاصل کرنے کے لئے 300 نوجوان روس بھیجے گئے ہیں

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…