ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

آج کی دھماکہ خیز خبر۔۔افغان حکومت اور طالبان کے درمیان نامعلوم مقام پر امن مذاکرات شروع ،پاکستان سمیت کونسے کونسے ممالک شریک ہیں؟

datetime 20  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(آئی این پی)افغان حکومت اور طالبان مابین 3سال کے بڑے وقفہ کے بعد امن مذاکرات کی بحالی متوقع ہے، حکومت اور طالبان کے درمیان خفیہ مقام پر مذاکرات شروع ہو چکے ہیں، مذکرات میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی موجودگی پرپاکستان کے شدید تحفظات کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق افغان حکومت اور طالبان مابین 3سال کے بڑے وقفہ کے

بعد امن مذاکرات کی بحالی متوقع ہے۔ حکومت اور طالبان کے درمیان خفیہ مقام پر مذاکرات شروع ہو چکے ہیں۔مذکرات میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی موجودگی پرپاکستان کے شدید تحفظات کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔تفصیلات کے مطابق 3سال کے وقفے کے بعد افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کی دوبارہ بحالی جلد متوقع ہے۔ خیال ظاہر یا جارہا ہے کہ اس حوالے سے افغان حکام اور افغان طالبان کے درمیان ابتدائی بات چیت کسی نامعلوم مقام پر ہوبھی رہی ہے جس میں دیگر ملکوں کے نمائندوں کی شرکت کی بھی اطلاعات ہیں۔مذاکرات کے حوالے سے سب سے مشکل ٹاسک طالبان میں موجود ان عناصر کی نشاندہی ہے جو امن عمل کے خواہاں ہیں، اس کے علاوہ افغان سرزمین پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی موجودگی پرپاکستان کے شدید تحفظات کا معاملہ بھی اہم ہے۔بعض حکام نے معاملے کی نزاکت کے پیش نظر نام نہ بتانے کی شرط پر انکشاف کیا ہے کہ افغان حکومت اور طالبان کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر جنگ بندی کے اعلان نے ابتدائی بات چیت کی راہ ہموار کی۔ 2001میں افغانستان پر امریکی حملے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ طالبان نے جنگ بندی کا اعلان کیا۔ عید کے موقع پر جنگ بندی کے دوران یہ غیر معمولی اور غیر متوقع مناظر بھی دیکھنے میں آئے جب افغان سیکیورٹی اہلکاروں اور طالبان جنگجوئوں نے ایک ساتھ عید منائی اور ایک دوسرے کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں۔ اسی صورتحال کے پیش نظر افغان صدر اشرف غنی نے عید کے بعد جنگ بندی کی مدت میں مزید 10 روز کی توسیع کا اعلان کیااور طالبان کو غیر مشروط مذاکرات کی پیشکش بھی کی۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…