منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

عید الفطر کی نماز پڑھ کر آنیوالوں پر قیامت ٹوٹ پڑی ہر طرف انسانی اعضا بکھر گئے،31جاں بحق، متعدد زخمی

datetime 18  جون‬‮  2018 |

نائجر(نیوز ڈیسک)نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں دو خود کش دھماکوں کے نتیجے میں 31 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔اے ایف پی کے مطابق مقامی انتظامیہ اور ملیشیا لیڈر کا کہنا تھا کہ ریاست بورنو کے قصبے ڈامبو میں عیدالفطر منانے کے بعد واپس آنے والے افراد کو نشانہ بنایا گیا اور دو خود کش دھماکے ہوئے۔حکام کے مطابق ان دھماکوں کی ذمہ دار بوکوحرام ہے۔

رپورٹس کے مطابق حملہ آوروں نے خود کش دھماکے کے بعد جمع ہونے والے افراد کو نشانہ بناتے ہوئے راکٹ بھی فائر کیے جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔ملیشیا رہنما باباکورا کولو کا کہنا تھا کہ‘دو خودکش دھماکے اور راکٹ سے حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 31 افراد جاں بحق اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔ان کا کہنا تھا کہ‘کسی کو یہ بتانے کی ضرورت نہیں ہے کہ یہ کام بوکو حرام کا ہے۔مقامی انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ہلاکتوں کی تصدیق کی۔انھوں نے کہا کہ‘اب تک ہلاکتوں کی تعداد 31 ہے لیکن اس میں اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ کئی زخمیوں دم توڑ سکتے ہیں۔انتظامی عہدیدار کا کہنا تھا کہ‘اکثر ہلاکتیں خود کش دھماکوں کے بعد فائر کیے گئے راکٹ لگنے سے ہوئی ہیں۔خیال رہے کہ بوکوحرام نے نو سال کے دوران دہشت گرد کارروائیوں کے لیے کئی کم سن لڑکیوں کو خود کش حملوں کے لیے تیار کیا اور انھیں مساجد، مارکیٹوں اور بے گھر افراد کے کیمپوں میں بھیجا گیا جس کے نتیجے میں نائجیریا کے شمال مشرقی علاقے بدامنی کا شکار رہے۔رواں سال یکم مئی کو موبی کے علاقے میں ایک مسجد اور مارکیٹ میں ہوئے دو خود کش دھماکوں میں کم از کم 86 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔نائجیریا کے صدر محمدو بوبارو نے 2015 میں اقتدار سنبھالا تھا تو بوکوحرام کو ختم کرنے کا عزم ظاہر کیا تھا لیکن دہشت گرد تنظیم نے اپنی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں اور عام شہریوں کے علاوہ سیکیورٹی فورسز کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔دہشت گردوں نے 2014 میں چیبوک میں پیش آنے والے واقعے کے طرز میں 19 فروری کو داپچی میں گورنمنٹ گرلز ٹیکنیکل کالج میں دھاوا بول دیا تھا اور 100 سے زیادہ لڑکوں کو اغوا کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…