بدھ‬‮ ، 26 فروری‬‮ 2025 

اس شخص کی ساری زندگی خواتین بالخصوص بھارتی خواتین۔۔۔! ریحام خان کے بعد بدنام زمانہ بھارتی گستاخ طارق فتح بھی عمران خان کے خلاف بول پڑا، شرمناک الزامات لگا ڈالے

datetime 15  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی گستاخ طارق فتح جو کہ اکثر اسلام اور پاکستان کے خلاف زہر اگلتے رہتے ہیں، پاکستان میں ان کے بیانات پر سخت پابندی ہے لیکن اس کے باوجود ان کے ویڈیو بیانات سوشل میڈیا پر سامنے آتے رہتے ہیں، جس میں اکثر وہ پاکستانیوں اور پاکستان کے خلاف باتیں کرتے نظر آتے ہیں جسے دیکھ کر پاکستانیوں کا خون کھول اٹھتا ہے، اب طارق فتح نے ایک بھارتی پروگرام میں عمران خان کو بھی نہ بخشا،

ایسی بات کہہ دی کہ پروگرام میں موجود حاضرین نے انہیں تالیاں بجا کر داد دی، جب پروگرام کے اینکر نے ان سے کہا کہ اب عمران خان میدان میں آئے ہیں، عمران خان نے کہا تھا کہ نواز شریف سے کچھ نہیں سنبھالا جائے گا میں بتاؤں گا انڈیا کو کیسے ٹھیک کرنا ہے۔ جس پر طارق فتح نے کہا کہ ارے صاحب جا کر کسی کے ساتھ عشق لڑائیں یا کرکٹ کھیلیں، یہ کس چکر میں پڑ گئے ہیں۔ طارق فتح نے کہا کہ ہمارے ہاں پنجابی میں ایک کہاوت ہے کہ’’جنگ کھیڈ نئیں ہوندی زنانیاں دی‘‘ یعنی جنگ عورتوں کا کھیل نہیں ہے۔ طارق فتح نے کہا کہ اس بے وقوف شخص کی ساری زندگی خواتین بالخصوص بھارتی خواتین کو متاثر کرنے میں گزری ہے۔ طارق فتح نے پروگرام میں کہا کہ مطلب آپ بتائیں کہ ایک آدمی 62 سال کی عمر میں دولہا بنا اور پھر گھوڑے پر چل کر آیا لیکن پھر طلاق ہو گئی اور لڑکی نے اٹھا کر باہر پھینک دیا، مگر اب بھی بیٹھا ہوا ہے۔ اس نے پروگرام میں کہا کہ اس کو شرم نہیں ہے، حیاء نہیں ہے، سیاست میں آ گیا، بے ایمان لوگ ہیں۔ طارق فتح نے کہا کہ یہ وہ پنجابی ہیں جو پشتو بننا چاہتے ہیں، جیسے آپ کا مشرف دلی والا ہے اور وہ پنجابی بننا چاہتا ہے۔ عمران خان وہ پنجابی ہے جو کہتے ہیں کہ ہم ترقی کرنا چاہ رہے ہیں اس لیے پٹھانوں کی طرح بولیں گے۔ یہاں سارے دلی والے بیٹھے ہیں لیکن کوئی بھی پنجابی لہجے میں نہیں بولے گا تو یہ مشرف کہاں سے آ گیا پاکستان میں جو پنجابی لہجے میں انگریزی بولتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…