بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

اب غیرملکی ورکروں کو سالانہ 3000درہم نہیں بلکہ صرف 60 درہم اداکرنے ہونگے،متحدہ عرب امارات نے تارکین وطن کیلئے نئی ویز ا سہولتوں کا اعلان کردیا

datetime 15  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے ایک نئی ویز ا سہولتیں اور بیمہ (انشورنش) پالیسی متعارف کرانے کی منظوری دی ہے جس کے تحت اب غیرملکی ورکروں کو سالانہ 60 درہم بیمے کے لیے ادا کرنا ہوں گے ۔اس سے پہلے انھیں 3000 درہم ادا کرنا پڑتے ہیں۔کابینہ کا اجلاس یو اے ای کے نائب صدر ، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد کے زیر صدارت ہوا۔

کابینہ کی منظور کردہ نئی بیمہ اسکیم کے تحت نجی شعبے میں کام کرنے والے تارکینِ وطن کے حقوق کا تحفظ کیا گیا ہے اور اس سے آجروں پر اضافی مالی بوجھ بھی کم ہوگا۔اس سے کاروباری اداروں کو زر ضمانت کی شکل میں جمع کرائے گئے 14ارب درہم کی رقم واپس مل سکے گی۔نئے نظام کے تحت ہر کارکن کی بیمہ پالیسی کی قدر 60 درہم سالانہ ہوگی ۔بیمے سے خدمات کے خاتمے کی صورت میں ورکر کو فوائد حاصل ہوں گے، چھٹیوں کا الاؤنس اور مقرر وقت سے زیادہ کام کا الاؤنس ملے گا، واجب الاد ا اجرت کی ادائی ہوگی ، واپسی کا ٹکٹ اور کام کے دوران زخمی ہونے کی صورت میں فی کارکن 20 ہزار درہم تک معاوضہ ملے گا۔امارات کی کابینہ نے زائرین ، مکینوں ، خاندانوں اور ملک میں زاید المیعاد قیام کرنے والے لوگوں کے لیے مختلف ویز ا سہولتوں کی بھی منظوری دی ہے۔کابینہ نے موجودہ اقامتی نظام پر نظرثانی کی ہے اور اس کے تحت متحدہ عرب امارات میں اپنے والدین کے ہاں قیام کرنے والے طلبہ کے ویزے میں تعلیم مکمل کرنے کی صورت میں دو سال تک توسیع دی جاسکے گی۔کابینہ کے ایک نئے فیصلے کے تحت اب متحدہ عرب امارات کے کسی بھی ہوائی ا ڈے پر اترنے والے ٹرانزٹ مسافر وں سے پہلے 48 گھنٹے کی کوئی داخلہ فیس وصول نہیں کی جائے گی اور ٹرانزٹ ویزے میں صرف 50 درہم کی ادائی پر 96 گھنٹے کے لیے توسیع کرائی جاسکے گی۔یو اے ای کے تمام ہوائی اڈوں پر قائم خصوصی کاؤنٹروں پر یہ ٹرانزٹ ویزے حاصل کیے جاسکیں گے۔

کابینہ نے زاید المیعاد رہنے والے لوگوں کو رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑنے کا ایک موقع دینے کے فیصلے کی بھی منظوری دی ہے۔اس صورت میں ان کے پاسپورٹ پر ’’ نو انٹری‘‘ کی مہر لگائی جائے گی۔ملازمت کی تلاش میں یو اے ای آنے والوں کے لیے چھے ماہ کی مدت کا ایک نیا ویزا متعارف کرایا جائے گا تاکہ کابینہ کے الفاظ میں ’’پْر عزم لوگ ‘‘ اس عرصے کے دوران میں اپنے لیے ملازمتیں تلاش کرسکیں۔کابینہ نے متحدہ عرب امارات اور روسی فیڈریشن کے درمیان طے شدہ ایک سمجھوتے کی بھی منظوری دی ہے جس کے تحت دونوں ملکوں کے شہری ایک دوسرے کے ویزے سے مستثنا ہوں گے۔اس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…