اتوار‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2024 

امید ہے 2020 تک شمالی کوریا اپنے جوہری ہتھیار ختم کر دے گا‘امریکہ

datetime 14  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپے نے کہا ہے کہ امریکہ کو امید ہے شمالی کوریا 2020 تک بڑے پیمانے پر اپنے جوہری ہتھیار ختم کر دے گا۔ان کا یہ بیان صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونا اْن کے درمیان تاریخی ملاقات کے ایک روز بعد آئے ہیں۔اس ملاقات میں دستخط کیے جانے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا جزیرہ نما کوریا میں مکمل ’ڈی نیوکلرائیزیشن‘ کے لیے کام کرے گا۔

تاہم اس دستاویز پر اس بات کی تفصیلات کی کمی کے حوالے سے تنقید کی گئی ہے کہ شمالی کوریا کب اور کس انداز میں اپنے ہتھیار ختم کرے گا۔ اعلامیے کے مطابق امریکہ اور شمالی کوریا اپنے ملکوں کے عوام کی خوشحالی اور امن کی خواہش کو سامنے رکھتے ہوئے نئے تعلقات شروع کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔اعلامیے کے مطابق جزیرہ نما کوریا میں پائیدار امن و استحکام کے لیے امریکہ اور شمالی کوریا مشترکہ جدوجہد کریں گے اور اپریل 2018 کے پنمنجوم اعلامیے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے شمالی کوریا جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے لیے کام کرے گا۔ معاہدے کے تحت امریکہ اور شمالی کوریا پرعزم ہیں کہ جنگی قیدیوں اور لڑائی میں لاپتہ ہونے والوں کو تلاش کیا جائے گا اور جن کی شناخت ہو چکی ہے انھیں فورًا ملک واپس بھیجا جائے گا۔اس موقع پر کم جونگ نے کہا کہ ہم نے ماضی کو پیچھے چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور دنیا کو اہم تبدیلیاں نظر آئیں گی۔اس غیر معمولی سربراہ ملاقات سے کیا حاصل ہو گا تجزیہ کار اس بارے میں منقسم رائے رکھتے ہیں۔ بعض کے خیال میں یہ کم جونگ کے پراپیگنڈے کی جیت ہے اور بعض اسے امن کی جانب راستہ قرار دے رہے ہیں۔معاہدے پر دستخط کے بعد ٹرمپ نے کہا کہ یہ جامع اوراہم دستاویز ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کم جونگ اْن کے بارے میں کہا کہ وہ بہت ہی قابل شخص ہیں اور انھیں ملک سے بہت محبت ہے۔

موضوعات:



کالم



فری کوچنگ سنٹر


وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…