لاہور (این این آئی ) سعودی عرب نے مزید 250پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا۔تمام پاکستانی ویزے کی معیاد ختم ہونے کے باوجود غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں مقیم تھے جنہیں ڈی پورٹ
کر کے مختلف پروازوں کے ذریعے واپس بھجوایا گیا ۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ امیگریشن حکام نے ضروری پو چھ گچھ کے بعد تمام پاکستانیوں کو گھروں کو جانے کی اجازت دیدی ۔