جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

برطانیہ کی کاؤنٹی کیمبرج میں بھارتی نژاد برطانوی طالبِ علم کو باحجاب مسلم خاتون کا دفاع کرنا مہنگا پڑ گیا، افسوسناک واقعہ

datetime 13  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیمبرج (این این آئی) برطانیہ کی کاؤنٹی کیمبرج میں بھارتی نژاد برطانوی طالبِ علم کو باحجاب مسلم خاتون کا دفاع کرنے پر نسل پرستوں کی جانب سے بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔بھارتی ویب سائٹ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق 28 سالہ ریکیش ایڈوانی پر برطانوی نسل پرستوں نے حملہ بھی کیا اور ’بریگزٹ، اپنے گھر واپس جاؤ‘

کے نعرے بھی لگائے۔ٹائمز آف انڈیا نے کیمبرج نیوز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ریکیش ایڈوانی کیمبرج ہسپتال میں ایک برطانوی نسل پرست کے ساتھ کھڑے تھے کہ اچانک اس شخص نے باحجاب مسلم خاتون پر نازیبا الفاظ کی بوچھاڑ کردی، جس کا بھارتی نڑاد برطانوی شہری نے دفاع کیا، جس پر اسے بھی بدسلوکی کا نشانہ بنایا گیا۔سی سی ٹی وی فوٹیجز کے مطابق ریکیش ایڈوانی کو نسلی امتیاز کا نشانہ بنایا گیا، انہیں اپنی آواز دھیمی رکھنے کا کہا جاتا رہا اور ان کے خلاف’واپس اپنے گھر جاؤ‘ کے نعرے لگائے جاتے رہے۔ریکیش ایڈوانی نے پولیس کو رپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نفرت کا نشانہ بنایا گیا اور میں یہ یقین نہیں کرسکتا کہ 2018 میں بھی کوئی اتنا تعصب کا شکار ہے۔ کوئی بھی عقل مند شخص غلط بات بھی برداشت کرلیتا لیکن نسل پرست افراد ان کے ساتھ غیر ضروری طور پر جارحانہ رویہ اختیار کیے ہوئے تھے۔اس نے بتایا کہ ہسپتال میں باحجاب خاتون کے خلاف نازیبا الفاظ کا دفاع کرنے والے وہ واحد شخص تھے، اس بات کا دکھ ہے کہ وہاں موجود کسی بھی شخص نے مسلم خاتون کیلئے آواز نہیں اٹھائی۔ریکیش ایڈوانی نے بتایا کہ میں نے جب پولیس کو بلانے کے لیے کہا تو لوگ اپنی نشستوں پر بیٹھے رہے اور مجھے یوں محسوس ہوا کہ شاید وہ لوگ کسی چیز سے دھمکیاں دینے والے شخص کو ڈرائیں گے تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…