جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

تیونس میں کشتی ڈوبنے سے یورپ جانے والے 50 مہاجرین جاں بحق

datetime 4  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیونس سٹی (این این آئی)تیونس کی سمندری حدود میں غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے 50 افراد جاں بحق ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تیونس کے حکام نے بتایاکہ ملک کے جنوبی شہر صفاقس کے قریب سمندر سے 47 لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 68 افراد کو بچالیا گیا ہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ کوسٹ گارڈ اور نیوی اہلکار فوجی جہاز کی مدد سے تلاش میں مصروف ہیں۔انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے ترجمان کا سوشل میڈیا

میں اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ 70 سے زائد افراد کو بچالیا گیا ہے جبکہ لاپتہ افراد کے حولے سے تاحال کچھ حتمی طور پر کچھ معلوم نہیں ہے۔تیونس کے ریڈیو کو حادثے میں بچ جانے والے ایک مہاجر نے بتایا کہ کشتی میں ہم 180 کے قریب افراد سوار تھے جو خرابی کے باعث ڈوب گئی۔خیال رہے کہ تیونس کے شہریوں سمیت دیگر مہاجرین بہتر مستقبل کے لیے سمندری راستے سے یورپ داخل ہونے کی مسلسل کوششیں کرتے ہیں۔رواں سال مارچ میں اٹلی جانے والے تیونس کے 120 افراد کو نیوی نے بچالیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…