جمعرات‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2026 

فارسی پروگرام نے یمنی قوم کو خون خرابے اور بربادی کے سوا کچھ نہیں دیا،صدر ھادی

datetime 4  جون‬‮  2018 |

صنعاء(این این آئی)یمن کے صدر عبد ربہ منصور ھادی نے کہا ہے کہ ایرانی فارسی پروگرام نے یمنی قوم کو بربادی، خون خرابے، موت اور تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا جب کہ سعودی عرب نے ہمیشہ یمنی قوم کے لیے بڑھ چڑھ کر ایثار، سخاوت اور قربانی کا مظاہرہ کیا ہے۔ یمنی قوم کی تعمیر و ترقی میں سعودی عرب سے بڑھ کو کسی اور ملک کا کوئی کردار نہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق یمنی صدر نے ان خیالات کا اظہار نائب صدر علی محسن الاحمر اور وزیراعظم محمد بن دغر کی موجودگی میں

اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔انہوں نے یمنی قیادت اور کابینہ کو سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن عبدالعزیز آل سعود سے ہونے والی ملاقاتوں کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔ صدر ھادی کا کہنا تھا کہ یمن میں ایران نواز ملیشیا کو شکست دینے اور ملک میں آئینی حکومت کی عمل داری کی بحالی کا کریڈٹ سعودی عرب کو جاتا ہے۔ فتح ونصرت کے تمام مراحل سعودی عرب کے تعاون اور قربانیوں سے طے پائے ہیں۔صدر ھادی نے اجلاس کے دوران بریفنگ دی۔

موضوعات:



کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…