جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

اپنی سرزمین ایران کے خلاف جنگ میں استعمال نہیں ہونے دیں گے، قطر

datetime 4  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ (این این آئی)خلیجی ریاست قطر کے وزیر دفاع نے خطے میں ایران کی بڑھتی مداخلت کو نظر انداز کرتے ہوئے تہران کا بھرپور دفاع کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق بین الاقوامی سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب میں قطری وزیر دفاع خالد العطیہ نے کہا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ کسی محاذ آرائی کا حصہ ہرگز نہیں بنے گا۔ انہوں نے ایران اورعالمی طاقتوں میں طے پائے جوہری سمجھوتے کا دفاع

کرتے ہوئے اسے برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقع پر جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر امریکا اور ایران کے درمیان جنگ چھڑتی ہے تو اس میں قطر کا کیا کردار ہوگا کیوں امریکا کا ایک بڑا فوجی اڈہ قطر میں بھی موجود ہے؟ اس پر انہوں نے کہا کہ قطر کسی صورت میں ایران کو نشانہ بنانے میں کسی ملک کی مدد نہیں کرے گا۔خالد العطیہ کا کہنا تھا کہ دوحہ تہران اور عالمی طاقتوں کے درمیان قربت پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ ہم ایران کے ساتھ کسی محاذ آرائی کا حصہ ہرگز نہیں بنیں گے اور نہ قطر میں موجود فوجی اڈوں کو ایران کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت دیں گے۔انہوں نے کہا کہ خطے میں کوئی تیسری قوت ایران اور امریکا کو جنگ کی طرف لے جانے کی کوشش کرے گی تو اس کے سنگین خطرات سامنے آئیں گے۔قطری وزیر دفاع نے ایران اور اس کی پالیسیوں کا دفاع کرتے ہوئے خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی تہران کی حکمت عملی کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا۔ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے پائے سمجھوتے کے بارے میں بات  کی۔

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…