جمعرات‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2026 

اسلامی امور کے نئے سعودی وزیر فقہ کے ماہر اور معتدل سماجی فکر کے حامل

datetime 4  جون‬‮  2018 |

ریاض(این این آئی)سعودی فرماں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک شاہی فرمان کے ذریعے ڈاکٹر شیخ عبداللطیف بن عبدالعزیز بن عبدالرحمان آل الشیخ کو اسلامی امور ، دعوہ اور ارشاد کا وزیر مقرر کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈاکٹر آل الشیخ اس سے پہلے سعودی عرب میں مختلف محکموں میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔وہ اسلامی فقہ میں مہارت کی شہرت رکھتے ہیں۔وہ سعودی جنرل پریزیڈینسی میں ڈائریکٹر جنرل تحقیقات اورسینئر علماء کی کونسل میں اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل دوم کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

وہ اعلیٰ تعلیمی قابلیت کے حامل ہیں اور انھوں نے امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی سے اسلامی فقہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی تھی۔وہ سعودی عرب کے کمیشن برائے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔انھوں نے مذہبی پولیس کے نام سے معروف اس محکمے میں متعدد اصلاحات کی تھی اور اس کے اہلکاروں کو لوگوں کا پیچھا کرنے سے روکا تھا۔انھوں نے گذشتہ برسوں کے دوران میں سیاسی اسلامی گروپوں کے بارے میں میڈیا میں شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

 

موضوعات:



کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…