جمعرات‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2026 

پابندیوں سے قبل ایران نے بھارت کے ساتھ مل کر ایسا معاہدہ کرلیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا،مفت تیل کی فراہمی، چونکا دینے والے انکشافات

datetime 3  جون‬‮  2018 |

نئی دہلی(این این آئی) ایران کی آئل ریفائننگ کی صنعت کے حکام نے بتایا ہے کہ بھارتی کمپنی بھارت پٹرولیم نے ایرانی نیشنل آئل کمپنی سے دس لاکھ بیرل اضافی خام تیل طلب کیا ہے جو جون میں فراہم کیا جائے گا۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب تہران کو امریکا کی جانب سے سخت پابندیوں کے خطرے کا سامنا ہے۔

ایرانی ٹی وی کے مطابق گزشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی جوہری معاہدے سے علیحدگی کے اعلان کے بعد ایرانی تیل کی برآمدات غیر یقینی صورت حال کا شکار ہو گئی۔ ٹرمپ نے تہران پر دوبارہ پابندیاں عائد کیے جانے کے احکامات بھی جاری کیے۔ ان میں بعض پابندیوں کا اطلاق چھ اگست سے ہو گا جب کہ بقیہ پابندیاں بالخصوص پٹرولیم سیکٹر پر پابندیاں چار نومبر سے لاگو ہوں گی۔ایران2018-19کے درمیان بھارتی آئل ریفائنریز کو کی جانے والی شپمنٹ کا کوئی معاوضہ نہیں لے گا۔ اس کے نتیجے میں ایران سے خام تیل خریدنے کے اخراجات خطے میں خام تیل کے دیگر فروخت کنندگان کے مقابلے میں بڑی حد تک کم ہو جائیں گے۔چین کے بعد بھارت ایرانی خام تیل کا سب سے بڑا خریدار اور ان چند ممالک میں سے ہے جنہوں نے مغربی پابندیوں کے سابقہ دور کے دوران بھی تہران کے ساتھ تجارت کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ نئی دہلی صرف ان پابندیوں پر عمل درامد کرتا ہے جو اقوام متحدہ کی جانب سے عائد کی جاتی ہیں۔  ایران کی آئل ریفائننگ کی صنعت کے حکام نے بتایا ہے کہ بھارتی کمپنی بھارت پٹرولیم نے ایرانی نیشنل آئل کمپنی سے دس لاکھ بیرل اضافی خام تیل طلب کیا ہے جو جون میں فراہم کیا جائے گا۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب تہران کو امریکا کی جانب سے سخت پابندیوں کے خطرے کا سامنا ہے۔ایرانی ٹی وی کے مطابق گزشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی جوہری معاہدے سے علیحدگی کے اعلان کے بعد ایرانی تیل کی برآمدات غیر یقینی صورت حال کا شکار ہو گئی۔

موضوعات:



کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…