جمعرات‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2026 

صعدہ میں اتحادی فوج کی بمباری سے اہم حوثی لیڈر 14 ساتھیوں سمیت ہلاک

datetime 3  جون‬‮  2018 |

صنعاء(این این آئی)یمن کی صعدہ گورنری میں عرب اتحادی طیاروں کی بمباری میں ایران نواز حوثی ملیشیا کا ایک اہم کماندر اپنے14 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔ادھر یمن کی آئینی فوج نے الحدیدہ بندرگاہ کو باغیوں سے آزاد کرانے کا پلان تیار کرلیا ہے۔غیرملکی ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں سرگرم عرب اتحادی طیاروں نے کتاف کے محاذ پر العقیق میں وادی سلبان کے مقام پر فضائی حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں حوثیوں کا اہم کمانڈر اور اس کے 14 ساتھی ہلاک ہوگئے۔

یمن کے عسکری ذریعے کے مطابق کتاف ڈاریکٹوریٹ میں عرب اتحادی فوج کی معاونت سے سرکاری فوج تیزی کے ساتھ پیش قدمی کررہی ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ اتحادی فوج کے طیاروں نے وادی سلبان میں حوثیوں کے کئی ٹھکانے اور اسلحہ گودام تباہ کردیے ۔ادھر یمن کی آئینی فوج نے الحدیدہ بندرگاہ کو باغیوں سے آزاد کرانے کا پلان تیار کرلیا ہے۔ ایک بیان میں یمنی فوج کا کہنا ہے کہ فضائی اور بحری اطراف سے مدد کے بعد فوج تیزی کے ساتھ الحدیدہ بندرگاہ میں کارروائی شروع کرے گی۔

موضوعات:



کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…