اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو بھارت و بنگلہ دیش کی نسبت سخت تعصب اور مشکلات کاسامنا، سروے رپورٹ نے برطانوی حکومت کا پول کھول دیا

datetime 31  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن) کئی دھائیوں سے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو بھارتی اور بنگلہ دیش کی نسبت سخت تعصب اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ برطانوی غیر سرکاری ادارے کی سروے رپورٹ نے برطانوی حکومت کی جانب سے پاکستانیوں کے ساتھ تعصب پر مبنی سلوک کا پول کھول دیا۔رپورٹ کے مطابق بھارتی شہریوں کے ساتھ برطانوی حکومت اور دیگر اداروں کی جانب سے سلوک کا تناسب 25جبکہ بنگلہ دیشی شہریوں کے

ساتھ منفی 3 اورپاکستانیوں کے ساتھ منفی 4 درجے کا سلوک اختیارکیا جاتا ہے۔برطانوی حکومت اور عوام بھارتی اور بنگلہ دیشیوں کی نسبت پاکستانیوں کو کم تر سمجھتی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی شہری برطانیہ میں 1950ء کے بعد سے آباد ہونا شروع ہوئے ، جبکہ پاکستانی اور بنگالی 1960ء کے بعد برطانیہ منتقل ہونا شروع ہوئے جن میں سے زیادہ تر منگلا ڈیم کے متاثرین شامل ہیں ۔ جبکہ بعض مہاجرین 1971ء کی پاک ، بھارت جنگ کے بعد برطانیہ گئے۔برطانیہ میں رہنے والے زیادہ پر بھارتی اچھے ماحول میں رہتے ہیں اور بہتر جاب کرتے ہیں جبکہ پاکستانی اور بنگالی نسبتا چھوٹے درجے کے کام کرتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 59فی صد پاکستانی خواتین پیشہ وارانہ کام سے منسلک نہیں جبکہ 32فی صد بھارتی خواتین گھریلو خواتین کے طور پر گھروں میں رہتی ہیں۔واضع رہے کہ حال ہی میں برطانوی وزیر اعظم ٹریسا مئے نے 1000سے زیادہ بھارتی شہریوں کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں جن میں سے زیاد ہ ترڈاکٹرز، وکیل اور استاد شامل ہیں ۔ جبکہ انکی درخواستیں پہلے مسترد کی گئی تھی۔۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…