بیجنگ ( این این آئی)چینی ماہرین نے کہاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری توقعات سے زیادہ تیزی سے تعمیر ہوئی ہے،چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے مستقبل کا دارومدارپاکستان میں سیاسی استحکام پر ہے ۔چین کی رینمن یونیورسٹی میں چونگ یانگ انسٹی ٹیوٹ فار فنانشل سٹڈیز کے ایک سینئرمحقق ژو رونگ نے گلوبل ٹائمز کو ایک انٹرویو میں کہاکہ اقتصادی راہداری منصوبے کی
تکمیل سے بنیادی ڈھانچے اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔پاکستان میں موٹرویز کے علاوہ بجلی گھروں جیسے دوسرے منصوبوں کے ثمرات عوام کو منتقل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔یونیورسٹی میں انسٹی ٹیوٹ برائے بین الاقوامی امور کے ڈائریکٹر وانگ ایوی نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ مسائل کے باوجود علاقائی ترقی اوراستحکام کی ایک مثال ہے۔