اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بڑے عرب ملک اومان جس نے غیرملکیوں کو ویزے دینے پر پابندی عائد کررکھی تھی اب ایک مرتبہ پھر اس پابندی میں 6ماہ کا اضافہ کردیا ہے۔خلیج ٹائمز کے مطابق وزارت افرادی قوت نے پہلے سے عائد پابندیوں میں توسیع کی ہے ۔متعلقہ وزارت کی طرف سے کیے گئے تین مختلف فیصلوں کے تحت کچھ مخصوص شعبوں
میں غیراومانی باشندوں کی بھرتی پر عارضی پابندی عائد ہے جس میں مزید چھ ماہ کی توسیع کردی گئی ۔یادرہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت کئی عرب ممالک میں غیرضروری پابندیوں کے بعد وہاں کام کرنیوالے تارکین وطن متبادل ممالک تلاش کررہے تھے لیکن اب اومان نے بھی پابندی میں مزید توسیع کردی ہے۔