جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

گورنرمدینہ نے مسجد نبوی شریف میں 10ہزار معتکفین کیلئے جگہ مختص کردی

datetime 27  مئی‬‮  2018 |

مدینہ منورہ(این این آئی) گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز نے مسجد نبوی شریف میں معتکفین کیلئے مختص جگہوں کا دورہ کیا۔ مسجد نبوی شریف کی چھت پر 10ہزار معتکفین کیلئے جگہ مختص کی گئی۔ گورنر مدینہ منورہ نے مسجد نبوی شریف کی انتظامیہ کی تیاریوں کا جائزہ لیا او رمتعکفین کو تمام سہولتیں مہیا کرنے کی ہدایت جاری کی۔ عرب ٹی وی کے مطابق دورے کے آخر میں شہزادہ فیصل بن سلمان نے کہا کہ مسجد نبوی شریف

میں اعتکاف کرنے والوں کیلئے نئی جگہ مختص کرنے سے کئی منفی پہلوؤں کا خاتمہ ہوگا۔ اس سے پہلے معتکفین اپنا سامان مسجد نبوی شریف میں لے جاتے تھے ۔ غیر منظم طریقے سے سامان رکھا جاتا تھا۔ جہاں جگہ ملتی وہاں سو جاتے تھے۔ اس سے زائرین مسجد نبوی شریف کو مشکل پیش آتی تھی۔ اس تمام مشکلات پر قابو پانے کیلئے مسجد نبوی شریف کی چھت کا ایک حصہ معتکفین کیلئے مختص کر دیا گیا۔ جہاں ان کی ضروریات کے مطابق سہولیات مہیا کی گئی ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…