جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

حوثی باغی ترک بحری جہاز پرمیزائل حملے کے ذمہ دار ہیں،ترجمان عرب اتحاد

datetime 22  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء(این این آئی)یمن کی آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب عسکری اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے الحدیدہ بندرگاہ پر ترکی کے بحری جہاز پر میزائل حملے کی ذمہ داری ایران نواز حوثی باغیوں پر عاید کی ہے اورکہاہے کہ حوثیوں نے الحدیدہ بندرگاہ پر ترکی کے ایک بحری جہاز کو نشانہ بنایا تھا۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں ایک پریس کانفرنس سے

خطاب میں ترکی المالکی نے کہا کہ حوثی باغیوں کی طرف سے ترکی کے جس جہاز کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا وہ گندم لیکر آ رہا تھا۔ایک سوال کے جواب میں المالکی نے کہا کہ حوثی باغیوں نے ماہ صیام کے دوران یمنی شہریوں کے لیے بھیجے گئے امدادی سامان پر بھی قبضہ کر لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حوثی باغی جنگ کے دوران شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر بھی استعمال جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کی امداد بھی لوٹ رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ترکی المالکی نے کہا کہ یمن کے سقطری جزیرے میں شاہ سلمان ریلیف مرکز قائم کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ صعدہ گورنری کی مزید کئی کالونیوں اور قصبوں کو باغیوں سے چھڑانے کے بعد ان پر یمنی پرچم لہرا دیا گیا ہے۔عرب اتحادی فوج کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یمن کی سرحد پر حالات پرامن ہیں۔ فوج کے حوصلے بلند اور باغیوں کے حوصلے پست ہو چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…