مکہ مکرمہ (این این آئی)مکہ مکرمہ میں واقع تمام ہوٹل رمضان المبارک کے آخری عشرے کے لیے ابھی سے بْک ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس علاقے میں واقع ہوٹلوں کے 162000 سے زیادہ کمرے ہیں، ان میں سے 155000 کمرے رقم کی پیشگی ادائی پر بْک ہوچکے ہیں ۔ رمضان کے پہلے عشرے کے دوران میں ایک کمرے کا کرایہ 1950 سعودی ریال سے 2500 سعودی ریال تک ہے
اور اس میں افطار کا کھانا بھی شامل ہے۔آخری عشرے کے لیے دو کمروں کے نرخ میں بہت زیادہ اضافہ ہوچکا ہے اور یہ 28 ہزار سعودی ریال تک پہنچ گیا ہے۔اس میں بھی افطار کا کھانا شامل ہے۔ایک ہوٹل کے مارکیٹنگ کے عملہ کے رکن نے بتایا کہ اس وقت ان کے ہوٹل کے 98 فی صد کمروں میں زائرینِ عمرہ ٹھہرے ہوئے ہیں۔گذشتہ سال رمضان المبارک میں ان ہی ایام میں 90 فی صد کے لگ بھگ کمروں میں لوگ قیام پذیر تھے۔