جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

او آئی سی کا اسرائیلی مظالم سے فلسطینیوں کے تحفظ کیلئے بین الاقوامی فوج کے قیام پرزور

datetime 19  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استنبول(آئی این پی ) اسلامی تعاون تنظیم نے فلسطینیوں کے تحفظ کیلئے ایک بین الاقوامی فورس اور اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے حالیہ قتل عام کی تحقیقات کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ضرورت پر زورد یتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری اورسیکیورٹی کونسل فلسطینیوں کے تحفظ کیلئے اپنا کردار ادا کریں، رمضان المبارک کے دوران تمام او آئی سی رکن ممالک میں فلسطینیوں کیلئے ایک امدادی مہم چلائی جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق 57 اسلامی ممالک پر مشتمل او آئی سی سربراہ اجلاس فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم پر بلایا گیا جس کی صدارت ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کی اسلامی تعاون تنظیم کے غیرمعمولی اجلاس کے بعد ایک مشترکہ اعلامیے میں اسلامی تعاون تنظیم نے اسرائیل کی طرف سے احتجاج کرنیوالے 60سے زائد فلسطینیوں کو شہید اورستائیس سو کو زخمی کرنے کی سخت مذمت کی۔تنظیم نے عالمی برادری اورسیکیورٹی کونسل پرزوردیاکہ وہ فلسطینیوں کے تحفظ کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔اسلامی تعاون تنظیم نے کہاکہ اسرائیل نے امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی کی آڑ میں اس ظلم وستم کاارتکاب کیا۔اوآئی سی کے سیکرٹری جنرل یوسف الوتھائمین اور فلسطینی وزیراعظم رامی حمداللہ کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں اظہارخیال کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہاکہ رمضان المبارک کے دوران تمام او آئی سی رکن ممالک میں فلسطینیوں کیلئے ایک امدادی مہم چلائی جائے گی۔فلسطین کے وزیراعظم رمی حمداللہ نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی فوج کے جنگی جرائم کی بین الاقوامی اور آزادانہ تحقیقات پرزوردیاہے۔وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے اپنے خطاب میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطین ۔اسرائیل تنازعہ سے متعلق اپنی قرارداد و ں پر عملدرآمد کرائے اور قابض فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کاسلسلہ بند کیاجائے۔انہوں نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے پاکستان کی حمایت کااعادہ کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان فلسطینیوں کیخلاف جارحانہ مظالم کی شدید مذمت کرتاہے۔وزیراعظم نے امریکہ کی جانب سے اسرائیل میں اپناسفارتخانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے فیصلے کی بھی مذمت کی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…