میگھن کی آمد، شہزادہ ہیری کی شیو اور ملکہ کی ٹوپی،شاہی شادی پر شرطیں لگ گئیں

17  مئی‬‮  2018

لندن(این این آئی) برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کل(ہفتہ کو) رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہے ہیں، اس شاہی شادی کے خوب چرچے تو ہو ہی رہے ہیں، ساتھ ساتھ عجیب و غریب شرطیں لگانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مطابق دنیا کے ایک بڑے اسپورٹس گیمبلنگ ہاؤس سے وابستہ پیڈی پاور نے 13 شرطوں کی تجویز پیش کی، تاکہ سٹے باز اس میں حصہ لے سکیں۔

ان شرطوں میں سے کچھ یہ ہیں کہ کہیں میگھن شادی کی تقریب میں لیٹ تو نہیں ہوجائیں گی؟شہزادہ ہیری شیو کریں گے یا نہیں؟کیا ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم سبز ٹوپی پہنیں گی؟کیا میگھن مارکل کے ساتھی اداکار پیٹرک ایڈمز شادی میں شریک ہوں گے؟مرکزی ڈش کے طور پر کیا پیش کیا جائے گا؟کیا شادی میں بارش ہوگی؟ (جیسا کہ یہ بارشوں کا موسم ہے)جوڑے کا پہلا بچہ کس سال میں پیدا ہوگا اور اس کا نام کیا ہوگا؟ یہ اور اس جیسی کئی عجیب شرطیں شاہی شادی پر لگائی جارہی ہیں۔دوسری طرف میگھن کے والد کی شادی میں شرکت کے بارے میں بھی متضاد خبریں گردش کر رہی ہیں۔رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ میگھن کے والد تھومس مارکل نے ایک پاپارازی (فوٹوگرافر) کو شادی کی تیاریوں کے سلسلے میں اپنی کچھ تصاویر فروخت کیں، جبکہ یہ بھی رپورٹس ہیں کہ دل کے دورے کے باعث وہ اپنی بیٹی کی شادی میں شریک نہیں ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…