منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایران میں خانہ جنگی، المناک واقعات کا ظہور، سابق ایرانی صدراحمدی نژاد حکومت کے خلاف کھڑے ہو گئے، سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای پر کڑی تنقید، طرز حکومت کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے خوفناک پیش گوئی کر دی

datetime 16  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد نے اپنے سابق معاون حمید بقائی کو دوران حراست نا مناسب حالات میں رکھنے پر ملک کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ایک ریکارڈڈ بیان میں سابق صدر محمود احمدی نژاد نے خبردار کیا کہ ایرانی رجیم کو المناک واقعات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور نظام حکومت کو جڑوں سے اکھاڑا بھی جاسکتا ہے۔احمدی نژاد کا کہنا تھا کہ حکومت

اپنی غلطیوں کی اصلاح کے بجائے ان پر اصرار کررہی ہے۔ اگر یہ روش برقرار رہی تو ایرانی رجیم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا اور المناک واقعات رونما ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے حکومت اور برسراقتدار طبقہ المناک واقعات کا شکار ہوگا جس کے بعد ایرانی رجیم کو بھی اکھاڑا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ظلم زیادہ دیر تک نہیں چل سکتا۔ میں حیران ہوں کہ حکومت ہوش کے ناخن کیوں نہیں لیتی۔ ظلم ایرانی رجیم کو جڑوں سے اکھاڑ سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…