منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

افغان نائب وزیر خارجہ کی سربراہی میں وفد کی عمران خان سے ملاقات ،افغان حکومت کی جانب سے بڑی پیشکش کردی گئی

datetime 15  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد(آئی این پی) افغان نائب وزیر خارجہ حکمت خلیل کرزئی کی سربراہی میں وفد نے منگل کو بنی گالہ اسلام آباد میں چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کی جس دوران ملاقات وائس چیرمین شاہ محمود قریشی اور سینئر رہنما نعیم الحق بھی موجودتھے۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر افغان نائب وزیر خارجہ

حکمت خلیل کرزئی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی شخصیت اور سوچ دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔خواہش ہے کہ عمران خان وقت نکالیں اور افغانستان کا دورہ کریں۔ افغان نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ عمران خان کا دورہ افغانستان دونوں ممالک کو قریب لانے میں مدد دے گا۔چیئرمین تحریک انصاف نے افغان نائب وزیر خارجہ اور وفد کے اراکین کا خیرمقدم کیا اور افغانستان کی ابھرتی ہوئی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک تمناو ں اور خواہشات کا اظہارکیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…