جمعرات‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2026 

دبئی پولیس اہلکار نے آگ کی لپیٹ میں آنے والی کار کے ڈرائیور بچالیا

datetime 15  مئی‬‮  2018 |

دبئی (این این آئی)دبئی کی پولیس کے ایک بہادر جوان نے اپنی جان پر کھیل کر ہفتے کے روز آگ کی لپیٹ میں آنے والی کار کے ڈرائیور کو بچا لیا۔عر ب ٹی وی کے مطابق دبئی پولیس کی طرف سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ’ٹویٹر‘ پر پوسٹ ایک بیان میں بتایا گیا کہ سارجنٹ محمد احمد محفوظ نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ کے شعلوں کی نذر ہونے والی ایک کار میں پھنسے اس کے ڈرائیور کو نکالنے میں مدد کی۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ شاہراہ الشیخ محمد بن زاید پر پیش آیا جب کار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور اس کا ڈرائیور اس میں پھنس گیا تھا۔ پولیس اہلکار نے کار کے قریب پہنچ کر اس کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی مگر وہ نہ کھل سکا۔اس دوران کچھ مقامی شہری بھی وہاں پہنچ گئے۔ انہوں نے پولیس اہلکار کی مدد کی۔ قریب ہی پانی کا ایک ٹینکر بھی موجود تھا جہاں سے لا کر آگ پر پانی ڈالا گیا اور کار میں پھنسے ڈرائیور کی زندگی بچالی گئی۔

موضوعات:



کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…